گلوکارہ سمرہ خان کی ماہ رمضان کیلئے پہلی نشید کا اجرائ

Jun 19, 2016

کراچی(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ سمرہ خان کاماہ رمضان المبارک کیلئے خصوصی طورپرریکارڈ کرائی گئی پہلی نشید جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلام اللہ کے بندوں لوٹ آﺅ کو سمرہ خان نے خود پڑھا ہے جبکہ کلام اور اس کی دھن ٹی وی اوراسٹیج کے معروف اداکار ایاز خان نے ترتیب دی ہے۔ سمرہ خان نے اپنے کیرئر کا آغاز کوک اسٹوڈیو کے سیزن8 سے عاصم اظہرکے ساتھ میڈیم نورجہاں کے گانے مقبول ترین گیت حنا کی خوشبو سے کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سمرہ خان متعدد ٹی وی کمرشلز اور پی ٹی وی ایوارڈز کے لئے پس پردہ متعددگانے ریکارڈکراچکی ہیں۔سمرہ خان حال ہی میں معروف گلوکار عدنان سمیع خان کے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے شو میں براہ راست پرفارمنس بھی دے چکی ہیں جس میں تقریباً تین ہزار افراد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں