پیرس(سپورٹس ڈیسک)یوروکپ 2016میں سپین ترکی کو 3-0سے شکست دے کر پری کواٹر فائنل میں پہنچ گیا‘ بیلجیئم نے آئرلینڈ کو ہرادیا۔سپین کے لوارو مورٹا نے دو جبکہ مینیول نے ایک گو ل کیا۔سپین ترکی کوشکست دینے کے بعد پری کواٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گیا جبکہ ترکی ایونٹ سے باہر ہو گیاہے۔بیلجیئم نے جمہوریہ آئر لینڈ کو تین صفر سے شکست دیدی۔بیلجیئم کی جانب سے دو گول لوکاکو نے کئے۔آئس لینڈ اور ہنگری کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔
ریو ڈی جنیئرونے اولمپکس گیمز سے
50 دن قبل مالیاتی ایمرجنسی کا اعلان کردیا
ریو ڈی جنیئرو(سپورٹس ڈیسک) برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیئرونے اولمپکس گیمز سے پچاس دن قبل مالیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے وفاق سے فنڈرز مانگ لئے ہیں ۔قائم مقام گورنر فرانسسکوڈورنیلز نے کہا ہے کہ ریاست میں معاشی بحران ہے ۔گیمز کے انعقاد کیلئے فنڈز درکارہیں۔زیادہ تر فنڈز شہری حکومت کی طرف سے ملے ہیں تاہم انتظاما ت ‘ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کی ریاست ذمہ دار ہوتی ہے۔
یووروکپ: ترکی آﺅٹ ‘سپین پری کواٹر فائنل میں پہنچ گیا
Jun 19, 2016