اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ججوں کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 21 جون 2016ء کو طلب کر لیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں 6 جون 2016ء کو چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمشن کے اجلاس کی سفارشات پر غور کریگی۔ جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں چیف جسٹس (ر) ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے اور سینئر جسٹس سید منصور علی شاہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمشن کے اجلاس کی کارروائی کا جائزہ لینے کے بعد سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیگی۔