کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی سٹی کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا۔ مکے، گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دو خاندانوں کے جھگڑے میں مردوں اور خواتین میں ہاتھاپائی ہوئی، دونوں طرف کے وکلاء بھی کود پڑے، پولیس نے بیچ بچاؤ کرایا۔ ایس ایچ او سٹی کورٹ سلیم میمن کے مطابق ملزم کبیر عرف راجو کو شناخت پریڈ کیلئے پیش کیا گیا تو ملزم کو زیادتی کا شکار بچی نے شناخت کر لیا۔ شناخت پریڈ کے بعد ملزم اور مدعی مقدمہ میں تلخ کلامی ہوئی اور نتیجہ جھگڑے کی صورت میں نکلا، مزید کارروائی جاری ہے۔