اسلام آباد (آن لائن) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے کیس تیار کرنا شروع کرد یاہے، وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی ، الیکشن کمیشن یا پھر عدالت سے رجوع کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف بیرون ملک پیسہ منتقل کرنے پر آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے انہوں نے کہا وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے پٹیشن تیار کر رہے ہیں۔ سپیکر کو اختیار حاصل ہے کہ اگر کوئی نااہل ہے تو وہ نااہل کر سکتے ہیں دوسرا فورم الیکشن کمیشن ہے اور تیسرا فورم عدالت ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیٹلائٹ حکومت ہے ایسٹ انڈیا والے سیٹلائٹ نہیں تھے موجودہ حکومت اسکائپ اور سیٹلائٹ کی ہے۔ جب وزیر اعظم نے لندن سے کابینہ سے خطاب کیا تو اس کابینہ میں موجود لوگوں کو خود کہنا چاہئے تھا کہ اب مستعفی ہو جائیں اپنا علاج کرائیں ہم ملکی معاملات کو لندن سے بیٹھ کر نہیں چلا سکتے ۔ ماڈل ٹائون کیس کا فیصلہ جلد ہو گا وار انصاف ملے گا ۔