طاہر القادری ماڈل ٹائون واقعہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں: عابد شیر

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ طاہر القادری ماڈل ٹائون واقعہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں، عمران خان پاکستان دوست پالیسوں کی مخالفت کرتے رہتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن متحد ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پر طاہر القادری کے دھرنٰے کا کوئی اثر نہیں پڑتا، وہ ایک سال بعد پاکستان آ جاتے ہیں ۔ ۔ انہوں نے کہاکہ طاہر القادری ماڈل ٹائون واقعہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر رہتے ہیں ، ملک دوست پالیسوں کی مخالفت کرنا ان کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن متحد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...