اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وہ طاہر القادری کی پیشگوئی پر یقین نہیں کرتے ، ان کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوتی ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہی ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ طاہر القادر ی کو لوگ اچھی طرح سمجھ گئے ہیں ان کے لاہور میں دھرنے کے سیاسی مقاصد ہیں جو عوام اور ملک کے مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو قومی وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اچھے کھیل اور کردار کا مظاہرہ کر نا چاہیے۔
طاہرالقادری کی پیشگوئیوں پر یقین نہیں کرتا‘غلط ثابت ہوتی ہیں:سردار یوسف
Jun 19, 2016