موجودہ تمام کمپنیوں کو 2016ء کیلئے حج کوٹہ جاری کردیا گیا

Jun 19, 2016

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت مذہبی امور اور حج گروپ آرگنائزرز کے درمیان تمام امور طے پا گئے۔ تمام موجودہ کمپنیوں کو حج 2016ء کیلئے کوٹہ جاری کردیا گیا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی نے موجودہ سیکرٹری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حج 2016ء کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 50، 50 فیصد کے تناسب سے عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ تمام موجودہ کمپنیوں کو 71684 حجاج کا کوٹہ جاری کردیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ایچ جی اوز کو جلد از جلد کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اپنے آفر لیٹر متعلقہ حاجی کیمپوں سے وصول کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کو بھی پرائیویٹ حج کمپنیوں کے کوٹہ اور رجسٹریشن کے حوالے سے ضروری تفصیلات بھیج دی ہیں۔

مزیدخبریں