فیصل آباد + اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ آن لائن) فیصل آباد، اسلام آباد میں ذہنی معذور لڑکی اور نوجوان نے زندگی ختم کرلی، چک 204 ر۔ب کی (ش) کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ، اس نے پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ چک نمبر142ج۔ب کے رہائشی عرفان اور اس کی اہلیہ(ن۔ب)، 67ج۔ب سدھار کے رہائشی اصغر علی اور ستیانہ روڈ کی آمنہ بی بی نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا چاروں افراد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد کے علاقے ترنول میں 18 سالہ اعتزاز نامی نوجوان لڑکے نے پسند کی شادی نہ کرانے کے باعث دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔