اسلام آباد میں کسی سے ملاقات نہیں کی افواہیں نہ پھیلائی جائیں: رشید گوڈیل

Jun 19, 2016

کراچی (نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل امریکہ میں3 ماہ علاج کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد میں کسی سے ملاقات نہیں کی، انکے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں علاج کے دوسرے مرحلے کیلئے 20 سے 24 اگست کی تاریخ دی ہے۔ مالی مسائل کی وجہ سے ان کیلئے امریکہ میں رک کر انتظار کرنا ممکن نہیں تھا اسلئے وہ وطن واپس آگئے۔

مزیدخبریں