اورلینڈوحملے: مسجد کے رکن سے پوچھ گچھ، والد، سابق اہلیہ کے فضائی سفر پر پابندی، ایف بی آئی نے ہم جنس پرست ہونے کا بتانے سے روکا تھا: سابقہ بیوی

اورلینڈو (رائٹرز) ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے اورلینڈو حملوں کے سلسلے میں گزشتہ روز مسجد کے رکن سے پوچھ گچھ کی۔ حملوں میں ملوث عمر متین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے سکول میں متعدد مرتبہ لڑائی کے دوران معطل کیاگیا تھا۔ اورلینڈو فائرنگ کے ملزم عمر متین کے والد اور سابق اہلیہ پر فضائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق عمر متین کے والد اور سابق اہلیہ تحقیقات مکمل ہونے تک امریکہ سے باہر نہیں جا سکتے۔ فلوریڈا کے اسسٹنٹ سٹیٹ اٹارنی کو اورلینڈو نائٹ کلب حملے پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ سٹیٹ اٹارنی آفس کی سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر کینتھ لیوئس کو معطل کر دیا گیا۔اورلینڈو فائرنگ کے ملزم عمر متین کی سابق بیوی نے ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ عمر متین میں ہم جنس پرستوں والے رجحانات موجود تھے۔ مجھے یہ بات میڈیا کو بتانے سے منع کر دیا گیا۔ دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کو اسلامی دہشت گردی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ تعلق داعش سے جوڑا گیا۔ میڈیا نے عمر متین کے داعش سے بیعت کرنے کی خبریں دیں۔میڈیا نے القاعدہ اور حزب اللہ کی طرف رجحانات کا بھی بتایا۔ یہ تینوں تنظیمیں مشرق وسطیٰ میں ایک دوسرے کی مخالف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن