اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) وفاقی وزیر خواجہ آصف کے حلقے این اے 110کا گمشدہ انتخابی ریکارڈ مل گیا‘ الیکشن کمشن نے ملنے والا ریکارڈ فرانزک آڈٹ کے لئے نادرا کو بھجوا دیا ہے۔ اس حلقے سے تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق گمشدہ انتخابی ریکارڈ کی ذمہ داری ڈی اے او اور ٹی او پر عائد ہوتی ہے‘ متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف چیف الکیشن کمشنر نے کارروائی کا حکم دیدیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ سٹیشن نمبر 132‘ 121‘ 118کا ریکارڈ تاحال نہیں مل سکا ہے۔ الیکشن کمشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔
خواجہ آصف کے حلقے کا انتخابی ریکارڈ مل گیا فرانزکآڈٹ کیلئے نادراکو ارسال
Jun 19, 2016