کراچی (نوائے وقت نیوز) نیب نے پیپلز امن کمیٹی کےسربراہ عزیربلوچ کوتحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا عزیر بلوچ کومنی لانڈرنگ کے مقدمات میں شامل تفتیش کیاجائے گا۔ اس کے علاوہ چائنہ کٹنگ کیسز میں بھی عزیر بلوچ سے تفتیش کی جائے گی۔ رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب عزیر بلوچ کی حوالگی کا مطالبہ کرے گی۔ عزیربلوچ پرمنی لانڈرنگ، زمینوں پر قبضے، چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات ہیں۔
عزیز بلوچ