نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) نئی دہلی ائر پورٹ پر کشمیری طالبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری لڑکی کے بیگ پر کسی نے لکھ دیا تھا کہ اس میں بم ہے، کشمیری لڑکی کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کشمیری طالبہ کے بیگ سے بم نہیں ملا۔ کشمیری طالبہ بنگلہ دیش میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ سرینگر سے ڈھاکہ سفر کرنے والی ایک مشکوک کشمیری لڑکی کو ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ نرمل سنگھ نے کہا کہ میڈیکل کی طالبہ کو پوچھ گچھ کے بعد تمام معاملات واضح ہونے پر رہا کر دیا گیا۔
کشمیری طالبہ/ گرفتار