افغانستان کی مارکیٹ سے فالتو ٹیکس ختم کئے جائیں: منظور الحق ملک

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین منظور الحق ملک نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی سکندر بوسن کی توجہ اس طرف مبذول کرائی ہے کہ سرکاری گوداموں میں ایک کروڑ ٹن سے زائد گندم موجود ہے جبکہ پرائیویٹ لوگوں کے پاس بھی 15لاکھ ٹن گندم موجود ہے جو ضرورت سے 50فیصد زائد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی توجہ پانامہ لیکس کی طرف دینے کی بجائے اس اہم مسئلہ کو نظر انداز نہ کیا جائے ورنہ تیسرے سال میں فاضل گندم ہونے کی وجہ سے نقصان 100 ارب کی حد کو پار کر جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن