اورلینڈو حملے کی وجہ اسلام نہیں ، جلدبازی میں بیانات جاری کیے گئے: جارج گیلووے

 برطانیہ کی ریسپیکٹ پارٹی کے سربراہ جارج گیلووے نے اورلینڈو حملے کے بارے میں بہت سے سوالات اٹھائے ہیں؟اپنے ایک وڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حملے کے فوری بعد جلدبازی میں بیانات جاری کیے گئے۔ حملے کی وجہ کوئی بھی ہو اس کی وجہ اسلام نہیں ہے۔ وڈیو بیان میں جارج گیلووے کا کہنا تھا کہ اورلینڈ ودہشت گردی کے حوالے سے جلد بازی میں شروع میں بیان کی گئی وجوہات اب بتدریج دم توڑ رہی ہیں۔ حملے کی کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے تاہم اس کی وجہ اسلام نہیں ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس طرح ایک ایسا شخص جس سے ایف بی آئی نے دو بار دہشت گردوں سے تعلقات کے شبہ میں انٹرویو کیا ہو وہ جائز طور پر اسلحہ خریدنے میں کامیاب رہا؟

ای پیپر دی نیشن