حکومت کی بالواسطہ ٹیکس پالیسی وبال جان ہے: طارق فیروز

Jun 19, 2017

لاہور (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاںطارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ حکومت کی ان ڈائریکٹ ٹیکسزکی پالیسی نہ صرف تاجر برادری کیلئے وبال جان ہے بلکہ ملکی معاشی ترقی میں بھی رکاوٹ کا سبسب بن رہی ہے ،سینئر صحافیوں کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے میاں سلیم نے کہاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ ،پراپرٹی پر ٹیکسز کی بھرمار ، پٹرولیم پر مختلف قسم کے ان ڈائریکٹ ٹیکسز ، ایف بی آر کی بنک اکاو¿نٹس تک رسائی وغیرہ کی وجہ سے لوگوں کا ٹیکس نیٹ کو نہ قبول کرنے کی بنےادی وجہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایکسپورٹ میں کمی ، کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ میں مزید اضافہ ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے انہوںنے کہاکہ حکومت سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ میں لائے اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز کی بجائے ڈائریکٹ ٹیکس پر اکتفاءکرے ۔ پاور انرجی کیلئے سستے وسائل کو بروئے کار لا کر انڈسٹری کو سستی بجلی فراہم کرے ۔انہوںنے کہاکہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نئے ٹیکس پیپر بنائے جائیں جس کےلئے نئی مارکیٹوں اور پلازوں میں ہزاروں نئی دکانیں بنی ہوئی ہیں ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایک تو ٹیکس ریکوری میں اضافہ ہوگا ۔

مزیدخبریں