لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خاندان کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور حکومت کے درمیان بداعتمادی کی فضا کا قائم ہونا افسوسناک ہے، سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر آئین اور قانون کی بالادستی تسلیم کرنے کا ثبوت دیا ہے، اس سے جمہوریت اور عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے۔ لیکن ایسا تاثرنہیں جانا چاہیے کہ جس سے سارا عمل ہی مشکوک ہوجائے ۔