روزہ بھوکے اور پیاسے رہنے کا نہیں، ایثار قربانی کا درس دیتا ہے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت لاہور کے زیر اہتمام افطار پارٹی جامع مسجد امن میں منعقد کی گئی ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مولانا عزیز الرحمن ثانی،پیرمیاں رضوان نفیس ،مولانا عبدالشکور حقانی سمیت کئی علماء کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔ اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ مبلغ مولانا عبدالنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک تربیت اورٹریننگ حاصل کرنے کا مہینہ ہے ،روزہ صرف بھوکے اور پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ رمضان المبارک ہمیں دوسروں کے لیے ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن