پی ٹی آئی‘ عمران خان خود کو ہی شکست دینے کی دوڑ میں لگے ہیں: سعد رفیق

Jun 19, 2017

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ درحقیقت پی ٹی آئی اور عمران خان خود کو ہی شکست دینے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں‘ نوازشریف مردِ بحران ہیں اور پہاڑ جتنا حوصلہ رکھتے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کی بنیادیں مضبوط کی ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ جے آئی ٹی بھی انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ہمارے تحفظات کا واضح جواب دے گی۔ نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں‘ وہ کیوں کسی انوکھے لاڈلے کے کہنے پر استعفیٰ دیں گے۔ ہم پی ٹی آئی کو کارکردگی کے میدان میں مقابلے کا کہتے ہیں تو وہ سڑکوں پر دھول اُڑانا اور پگڑیاں اچھالنا شروع کر دیتے ہیں۔ سیاست میں جب بھی بدتہذیبی کا ذکر آئیگا‘ عمران خان کا نام اسکے ساتھ جڑا ہوا ہوگا۔ حکومت کے ترقیاتی منصوبے عمران خان کیلئے ڈراﺅنے خواب ہیں اور انہیں آئندہ بھی حکومت نہ ملنے کا سوچ کر وہ حواس باختہ ہو جاتے ہیں۔

مزیدخبریں