لاہور (نامہ نگاروں سے مختلف مقامات پر دریائے راوی اور سوئمنگ پول میں ڈوب کر 2 بچے جاںبحق، چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق 11 سالہ بچہ دریائے راوی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔ امیر پور ہ کے فلک شیر کا گیارہ سالہ بیٹا منیر ازہر دریائے راوی پر مچھلیاں پکڑتے ہوئے ڈوب گیا جس کی نعش اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کر کے نکال لی ۔بچے کی نعش گھر میں پہنچے پر کہرام مچ گیا۔ جسے گاﺅں کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا۔ چنیوٹ سے نامہ نگار کے مطابق سات سالہ زین علی ولد سکندر حیات سکنہ بنگلہ چوک اپنے بھائی کے ہمراہ علی پول لالیاں سرگودھا روڈ میں نہا رہا تھا کہ اچانک پانی گہرا ہونے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تھانہ لالیاں پو لیس نے سوئمنگ پول کو فوری طور بند کروا کر اس کے مالک علی ضیاءولد میاں ضیا لالی سکنہ احمد آباد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔