کراچی(اسپورٹس ڈیسک)عالمی ویمنز کرکٹ کپ 24 جون سے 23 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور پاکستان شامل ہیں ٗقومی ٹیم سنگل لیگ کے سات میچز کھیلے گی۔پاکستان اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گا۔ دوسرے میچ میں اس کا مقابلہ 27 جون میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔ تیسرا میچ 2 جولائی کو بھارت سے، چوتھا میچ 5 جولائی کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا سے پانچویں میچ 8 جولائی کو نیوزی لینڈ سے، چھٹا میچ 11 جولائی ویسٹ انڈیز سے جبکہ ساتویں اور لیگ کا اپنا آخری میچ پاکستان 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔پہلا سیمی فائنل میچ 18 جولائی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 20 جولائی کو جبکہ فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائیگا۔