مہمندایجنسی( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ مہمند،ضلع مہمند کے پاک افغان سرحدی علاقے میں سرحدوں پر تعینات فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی۔اور پاک فوج نے عید کے روز افغان سیکورٹی فورسز کو مٹھائیاں پیش کر دی،مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق عید کے پرمسرت موقع پر ضلع مہمند کے پاک افغان بارڈر تحصیل بائیزئی میں پاکستان اور افغانستان کے سرحدوں پر تعینات سیکورٹی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیاتھا۔پاکستان کی جانب سے لفٹننٹ کرنل محمد اکبر،ایس ایم محمد اسلم، صوبیدار شان اکبر جبکہ افغانستان کی جانب سے سرحدی پوسٹ کمانڈر شیر ولی اور شیر آعا نے تقریب میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ عید کے اس پر مسرت مو قع پر کرنل محمد اکبر نے افغان سیکورٹی فورسز کو مٹھائیاں اور تحائف پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔اس موقع پر کرنل محمد اکبر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں برادر ملک ہے اور افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔پاکستان کا ہمیشہ سے کوشش رہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ دوستی، باہمی احترام اوربھائی چارے کے دائرے میں تعلقات رہے ۔دوسری جانب تحصیل صافی میں کرنل شیرازی نے اور تحصیل بائیزئی میں کرنل اکبر نے عام لوگوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے ۔
فلیگ میٹنگ
مہمندایجنسی ‘ بارڈر پر تعینات پاک افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ
Jun 19, 2018