پلاسٹک لفافے

Jun 19, 2018

پلاسٹک لفافوں پر پابندی کے حوالے سے دنیا بھر میں مہم جاری ہے۔ اس پراڈکٹ کے نقصانات فوائد سے ہزار گنا زیادہ ہیں۔ چالیس سے زائد ممالک پلاسٹک لفافوں پر پابندی عائد کر چکے ہے اور فہرست میں آخری نام کینیا کا ہے۔ ایک افریقی ملک جہاں پلاسٹک لفافے بنانے‘ بیچنے اور استعمال کرنے پر چار برس کی قید یا 40 ہزار امریکی ڈالروں کے برابر جرمانہ کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ پلاسٹک لفافوں کے حوالے سے ہم بھی برسوں سے چیخ و پکار کرتے آئے ہیں مگر ہنوز کچھ نہیں ہو پایا حالانکہ ہماری زراعت‘ شہری سہولتیں اور صحت و صفائی پلاسٹک کی مصنوعات کے سبب جان کنی کی کیفیت میں ہیں۔ ہم کب جاگیں گے آخر؟

مزیدخبریں