کراچی (اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارو نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس طلب کر لیا‘ پیر پگارو کی صدارت میں اجلاس 20 جون کو کنگری ہاؤس میں ہو گا۔ سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار رحیم کے مطابق اجلاس میں مرتضیٰ جتوئی‘ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا‘ فہمیدہ مرزا‘ ارباب غلام رحیم‘ ایاز لطیف پلیجو‘ ڈاکٹر صفدر عباسی‘ ناہید خان سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں انتخابات سے قبل دھاندلی سمیت دیگر امور پر مشاورت کی جائے گی‘ انتخابی عمل فوج کی نگرانی میں کروانے کے مطالبے پر بھی غور کیا جائے گا۔ سردار رحیم کے مطابق اجلاس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی جائے گی۔
پیر پگارو اجلاس