اسلام آباد(این این آئی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے چودھری نثار سابق صدر پرویزمشرف کو باہر بھجوانے سے متعلق خود بتا چکے ہیں، جنرل راحیل شریف کو وضاحت کرنی چاہئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا پرویزمشرف خود واپس نہیں آئے گا، ریاست کو چاہئے اسے گریبان سے پکڑکر واپس لائے۔ انہوں نے کہا غیر سیاسی افراد کا سیاست میں آنا ٹھیک نہیں، انتخابات منصفانہ نہیں خوف کی فضا میں ہو رہے ہیں۔ پرویز رشید نے چودھری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار نے خود قطع تعلق کیا، جو ناراض ہیں وہ ناراضی کی وجہ تو بتائیں، ایک شخص کیلئے قومی بیانیے کو نہیں بدلا جا سکتا، کوئی نوازشریف کے بیانیے کے خلاف ہے ٹکٹ کا کیا سوال؟، سڑک پر جاﺅں تو کوئی نہیں پوچھتا نثار کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا۔
پرویزرشید
نثار کو ٹکٹ کا کوئی نہیں پوچھتا، مشرف کو باہر بھجوانے پر راحیل شریف کو وضاحت کرنی چاہئے: پرویزرشید
Jun 19, 2018