اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران صاحب جولائی کو کیا کریں گے۔ عوام کو کیا جواب دیں گے، ایک ٹاک شو میں 4 سوالوں کا جواب نہ دینے والا عوام کوکیسے جواب دے گا، عمران صاحب5 سال کی کارکردگی میں بھی فیل اور اخلاقیات میں بھی فیل ہو گئے۔ عمران صاحب اب آپ کا حساب پاکستان کے عوام کے سپرد کر دیا ہے، الیکشن 25 جولائی کو ہیں اور آپ نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے۔ فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا جو عمران صاحب اور تحریک انصاف سے سوال کرے اس کو گالی، اب الزامات لگانے اور گالی دینے سے بات نہیں بنے گی، عمران صاحب آج الیکشن کمشن میں کیوں نہیں پیش ہوئے قوم کو بتائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران خان اب رونے سے بات نہیں بنے گی، خیبر پی کے میں کام کیا ہوتا توآج رونا نہ پڑتا۔ اب اپنے بوئے ہوئے بیج کاٹنا پڑیں گے، عمران صاحب کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے جواب دیں روئیں مت۔
مریم اورنگزیب