اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر علی کی باتوں کو کوئی بھی سنجیدہ نہیں لیتا۔ عابد شیر علی کو پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ نااہل لیگ کی فکر کرنا چاہئے۔ سابق وزیر مملکت کو اپنی پارٹی کا صفایا ہوتا نظر آ رہا ہے۔ جی ٹی روڈ کی پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔