پاکپتن: مخالفین کا بہیمانہ تشدد، سوئیاں مارکر آنکھ نکال دی، ناک، زبان بھی کاٹ دی

Jun 19, 2018

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) دیرینہ رنجش پر مخالفین نے دیہاتی کو اغوا کر کے سوئیاں مار کر ایک آنکھ نکال دی جبکہ دوسری بھی شدید متاثر ہوئی۔ ملزمان نے دیہاتی کا ناک اور زبان کاٹ کر سر اور داڑھی کے بال مونڈ دیئے، تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ کلیانہ کے علاقہ گا¶ں چک سلامت کے رہائشی رفیق کی گا¶ں کے شخص کے ساتھ دو روز قبل تلخ کلامی ہوئی تھی، گزشتہ رات رفیق کھیتوں کو پانی لگا رہا تھا کہ مخالفین نے اسے وہاں سے اغوا کرکے گا¶ں بڑی رحمانی میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سوئیاں مار کر اسکی آنکھیں نکال دیں۔ ملزمان نے رفیق کی ناک اور زبان کاٹ کر اس کے سر اور داڑھی کے بال مونڈ دیئے۔ ڈی پی او پاکپتن اسماعیل الرحمن کھاڑک نے واقعہ کا نوٹس لیا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کے دوران کمال، باغ علی، عمر وغیرہ تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعہ کا مرکزی ملزم غفار عرف گھاری فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مضروب رفیق جوئیہ کی زبان اور آنکھیں بالکل ٹھیک ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رفیق کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے جبکہ دوسری آنکھ کا آئی سرجن کے معائنہ کے بعد علم ہوگا کہ وہ متاثر ہے یا نہیں جبکہ اسکی زبان کی ٹپ بھی کٹی ہوئی ہے۔
دیہاتی تشدد

مزیدخبریں