لاہور (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور پر اے ایس ایف کے اہلکار کے پستول سے اچانک گولی چل گئی۔ لاﺅنج میں موجود مسافروں نے گولی کی آواز سن کر دوڑیں لگا دیں۔ بھگدڑ سے خواتین اور بچوں نے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ اے ایس ایف حکام نے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں کہ اہلکار نے جان بوجھ کر گولی چلائی یا غیر ارادی طور پر چل گئی۔
اے ایس ایف/اہلکار
لاہور ائرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار سے اچانک گولی چل گئی‘مسافروں کی دوڑیں‘ گرفتاری کے بعد تحقیقات
Jun 19, 2018