امریکہ : آرٹ فیسٹیوٹ میںفائرنگ ‘ جھڑپ‘ حملہ آور‘ دیگر واقعات میں 19 افراد ہلاک‘51 زخمی

نیویارک (اے ایف پی + اے پی پی) امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں20 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں فائرنگ کے61 واقعات پیش آئے۔ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات مشی گن ، ورجینیا ، ٹیکساس ، اوہائیو ، اریزونا اور نیویارک ریاستوں میں پیش آئے۔امریکہ میں سالانہ ہزاورں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ امریکا میں مختلف گروہوں کی جانب سے اس بات کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اسلحے کی آزادانہ خرید و فروخت اور کھلے عام اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک قانون وضع کیا جائے لیکن اسلحہ بنانے والی فیکٹریوں کے مالکان اور اسلحہ کی حامی لابی کے کانگریس میں اثر و رسوخ کی وجہ سے یہ قانون اب تک پاس نہیں ہوسکا ہے۔ نیوجرسی کے شہر ٹرینٹن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 22 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ مرنے والا حملہ آور ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیوجرسی کے آرٹ فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے والے 2 مشتبہ افراد کی شناخت کی ہے جبکہ ایک کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کل 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 17 کو گولیاں لگی ہیں جبکہ دیگر فائرنگ کے بعد فیسٹیول میں مچنے والی بھگدڑ سے زخمی ہوئے۔ آرٹ فیسٹیول کے دوران دو متحارب گروہ آپس میں لڑپڑے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آرٹ آل نائٹ کے عنوان سے ہونے والا فیسٹیول ختم ہونے کے قریب تھا جب رات تقریباً پونے تین بجے وہاں دو افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ تہاج ویلز کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث تھا۔ فائرنگ کرنے والا دوسرا شخص 23 سالہ عامر آرمسٹرانگ پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس نے جائے واقعہ سے کئی ہتھیار بھی قبضے میں لئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ بظاہر ٹرینٹن میں سرگرم بعض جرائم پیشہ گروہوں کے مابین اس مقام کی ملکیت پر تنازع کا نتیجہ تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...