ایتھنز(صباح نیوز) یونان اور مقدونیہ کے وزرائے اعظم طویل بحث و مباحثے کے بعد بلقان کے نام کے تنازعے کا حل ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے ، اختلاف کو اتوار کے روز ایک تاریخی عبوری معاہدے پر دستخط کر کے حل کردیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ہو گی۔