بیجنگ (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ جو کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز چین کے شمالی فوجی ڈویژن کی بحری فوج کا معائنہ کیا اور کہا طاقتور بحریہ کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کی جائے۔