بروقت انتخابات سے ہی پاکستان مسائل کی دلدل سے نکل سکتا ہے:راجہ حماد، صالت حسین

برسلز (نامہ نگار) پاکستان ویلفیئر کونسل کے چیئرمین راجہ حماد اور جنرل سیکرٹری چودھری صالت حسین نے کہا کہ پاکستان میں بروقفت انتخبات سے پاکستان مسائل کی دلدل سے باہر نکل سکتا ہے۔ موجودہ حالات پاکستان کا نام اورساکھ متاثر کر رہے ہیں چیف جسٹس پاکستان کے اداروں کو مضبوط کرنے اور انہیں ترقی کی طرف گامزن کرنے کے اقدامات کریں اوورسیز کمشن کے کمشنر کو فی الفور بحال کرکے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ان کی معطل سے سمندر پار پاکستانی سخت مایوس ہوئے۔ اب پاکستان کا پڑھا لکھا بچہ پاکستان جا کر ملازمت کرنے سے ڈر اور خوف میں مبتلا ہو گیا ہے انہوں نے کہا پاکستان کے اداروں پر بلاوجہ اور بلاجواز الزامات لگا کر اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے چیئرمین نادرا پر الزام ناجائز ہے الیکش کمشن اور چیف جسٹس جھوٹے الزامات کی انکوائری کرتے ہوئے الزام لگانے والوں کا محاسبہ کریں اور کمشنر اوورسیز کا نام ای سی ایل سے نکال کر اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کریں جو وقت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن