پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11کے ٹکٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی جائے

Jun 19, 2018

راولپنڈی( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف ،صدرشہبازشریف اورپارلیمانی بورڈکے اراکین سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11کی مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں کونسلروں ،معززین علاقہ اورزکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11کے ٹکٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی جائے اور راجہ ارشدکی بجائے سابق نائب تحصیل ناظم سجادخان کودیاجائے کیونکہ سجاد خان راجہ ارشدکی نسبت سیاسی طورپرانتہائی مضبوط سیاسی رہنماہیں اگرسجادخان کواس حلقہ سے ٹکٹ نہ دیاگیا توخدشہ ہے کہ مسلم لیگ ن اس سیٹ سے ہاتھ دھولے گی اوراس حلقہ سے پی ٹی آئی کے امیدوارکامقابلہ صرف سجادخان ہی کرسکتے ہیں اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے قائدین پی پی 11کاٹکٹ سجادخان کودے کرمسلم لیگ ن کی جیت کویقینی بنائیںان خیالات کااظہاریونین کونسل نمبر43کے چیئرمین راجہ محمدحفیظ ،وائس چیئرمین ملک جاویداقبال ،چیئرمین یوسی نمبر44شیخ خان محمدعرف خانو،وائس چیئرمین حاجی عبدالرشید،وائس چیئرمین یوسی 42ملک ناصراقبال عرف گلوبابایوسی 31 کے چیئرمین حاجی محمدجمیل گروپ لیڈریوسی نمبر44حاجی مظہرمحمودچیئرمین زکوٰۃ کمیٹی نوازاللہ قر یشی ،شبیراحمد،ان یوسیزکے تمام کونسلرزامجدقریشی ،حاجی شفیق ،ملک ارشدمحمود،تنویرخا ن ،محمداکرم، شافع افضل ،راجہ افشان ،ملک بشیرراجہ منیروحیدمعیال، آفتا ب سراج ،ضیاخٹک ،ملک اصغرککو،حاجی ظفرمحموداوردیگرنے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ ہم اپنے محبوب قائدین سے پرزورمطالبہ کرتے ہیںوہ اس حلقہ کے ٹکٹ کے فیصلے پرنظرثانی کریں تاکہ ماضی کی طرح حالیہ الیکشن میں بھی یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نہ نکل جائے کیونکہ خدشہ ہے کہ اگرفیصلے پرنظرثانی نہ کئی گئی توراجہ ارشدیہ سیٹ ہارجا ئیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اورسجادخان مسلم لیگ ن کے سپاہی ہیں اوربطورسپا ہی ہم سجادخان کی انتخابی مہم سمیت مسلم لیگ ن کے دیگرٹکٹ ہولڈروں کیلئے دن رات انتخابی مہم چلاکرتمام امیدواروں کی کامیابی کیلئے کام کریں گے ہم مسلم لیگ ن میں گروپ بندی کے مخالف ہیں اورہم سینیٹرچوہدری تنویرخان ،میئرراولپنڈی سردارنسیم خان اورحنیف عباسی سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ذاتی اختلافات کوپس پشت ڈال کرمسلم لیگ ن کے مفادکوفوقیت دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مفادکے لئے کام کریں ۔

مزیدخبریں