چین کی جنوبی بحیرہ میں عسکری مشق پر امریکا سیخ پا

بیجنگ(این این آئی) چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بحری فوج نے جنوبی بحیرہ چین میں جنگی مشق کے دوران زمین سے فضا میں ہدف کا کامیاب تجربہ کیا۔واضح رہے کہ چین کی جانب سے ایسے وقت میں جنگی مشق کی گئی جب 13 جون کو امریکی فضائی جہازوں نے متنازع جزائر کے گرد چکر لگائے۔دوسری جانب امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے چین کے دورے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ چین سمندر میں بھی جنگی محاذ چاہتا ہے۔اس حوالے سے کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے امریکی فضائیہ کے بی 52 بمبار طیارے نے متنازع علاقے کے گرد چکر لگائے جس پر چین نے کڑی تنقید کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن