سیالکوٹ (نامہ نگار) عید کے روز گائوں بلووال سے لاپتہ ہونے والے 70 سالہ بزرگ محمد حیات کی نعش تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ سے برآمدہوگئی۔ درخت سے پھانسی دے کر ہلاک کئے جانے والے محمد حیات کی نعش کو مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق محمد حیات کو درخت سے پھانسی دے کر ہلاک کیا گیا۔ واقعہ کی انکوائری جاری ہے۔
سیالکوٹ: عید کے روز لاپتہ ہونیوالے بزرگ کی نعش برآمد، پھندا دیکر قتل کیا گیا
Jun 19, 2018