اوٹاوا (این این آئی)کینیڈامیں امریکی سفیرکوجان سے مارنے کی دھمکیوں بھرا خط اور مشکوک سفیدپاوڈرموصول ہوا ہے۔کینیڈامیں امریکی سفیرکیلی کرافٹ کودھمکی آمیزخط کیساتھ مشکوک سفیدپاوڈربھیجاگیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی۔کینیڈین وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ سفیرکودھمکیاں انتہائی ناقابل قبول ہیں،خط میں امریکی صدر اوران کے ہل خانہ کوبھی دھمکیاں دی گئی ہیں ۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ خط کے ساتھ بھیجا گیامشکوک سفید پائوڈرنقصان دہ نہیں۔امریکی صدرٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کوجی7اجلاس کے موقع پربے ایمان اورکمزورکہاتھا ۔
کینیڈامیں امریکی سفیرکوجان سے ما رنے کی دھمکیاں‘خط اور مشکوک سفید پائوڈر موصول
Jun 19, 2018