مسلم لیگی خواتین کی دربار شاہ رکن عالمؒ پر حاضری، بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا

ملتان (لیڈی رپورٹر) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان کی طرف سے دربار حضرت شاہ رکن عالمؒ پر دعا مانگی۔ سابق ایم پی اے، سٹی صدر مسلم ن شعبہ خواتین سلطانہ شاہین نے خواتین لیگی کارکنان کے ہمراہ دربار حضرت شاہ رکن عالم پر حاضری دی۔ منت مانی، پھولوں کی چادر مزار پر چڑھائی اور کبوتروں کو دانہ ڈالا اور کئی کبوتر آزاد کئے، اس موقع پر سلطانہ شاہین نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کی صحتیابی کے لئے دعائیں کیں۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلطانہ شاہین نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی پارٹی کے لئے بے بہا خدمات ہیں۔ انہوں نے آمریت کا مقابلہ کیا اور پارٹی کو منظم کیا۔ ہم انکی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد مکمل صحتیاب فرمائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...