پیپلز پارٹی کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا: نشید عارف گوندل

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پاکستان کی نام نہاد جمہوری پارٹیوں اور ان کے سربراہوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے کھل کر آ گیا ہے اب پاکستانی عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت ہی اس ملک کے عوام کی بہتری کے لئے کام کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ملتان کے ڈپٹی ڈویژنل جنرل سیکرٹری نشید عارف گوندل نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے عہدیدار زوار قریشی کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق، عدنان سلیمی، رانا اسرار عابد، نوید ہاشمی، واجد رضوی، فیاض بھٹہ، احد گوندل، خالد ظفر وینس، بابر سوئیکارنو، فردوس جمال، نگینہ ہراج اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن