لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایچ ایف الیکشن کمشن میں اعتراضات کی داد رسی نہ ہونے کی بناء پر ڈسٹرکٹس ہاکی ایسوسی ایشن کے متنازعہ الیکشن کے ڈسٹرکٹس کے نمائندوں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اولمپئن دانش کلیم کا کہنا تھا کہ ابھی تک انہیں الیکشن کمشن کی جانب سے کوئی داد رسی نہیں ہوئی ہمارے اعتراضات کی تاحل کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے اس کے باوجود صوبائی سمیت مرکزی عہدیداران کے الیکشن کرا دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال، جھنگ، اسلام آباد، وہاڑی سمیت چھ سے ساتھ ڈسٹرکٹس ایسے ہیں جنہوں نے اپنے علاقوں میں ہونے والی نام نہاد سکروٹنی پر اعتراضات کیے تھے جنہیں دور کیا جانا ضروری تھا جو دور نہیں کیے گئے ہیں جس کی بناء پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قانونی حیثیت متنازعہ ہو گئی ہے۔ ہمارے اعتراضات دور نہ کیے گئے تو انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹس ہاکی ایسوسی ایشن کے متنازعہ الیکشن، عدالت سے رجوع کر لیا گیا
Jun 19, 2018