لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایرانی حکام نے ورلڈ کپ کے لیے کی گئی ورلڈ کپ اسکریننگ کے لیے خواتین سمیت اہلخانہ کو میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق فیصلہ منسوخ کرنے کی تاحال کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ایک مقامی صحافی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں وزارت اسپورٹس سے ایک میسج ملا جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی پارکس میں بڑی اسکرینیں لگانے کے منصوبے کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔