عمر اکمل کی بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعا کی اپیل

Jun 19, 2018

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔ ٹویٹر پر عمر اکمل نے کہا کہ میری تمام پاکستانیوں اور اپنے مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ہسپتال میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔عمر اکمل نے کہا کہ ہم سب کو بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں