چک امرو ( نامہ نگار)تھانہ نورکوٹ کی حدود میں دو نامعلوم ملزمان دکاندار خاتون کے کانوں سے بالیاںاتار کر فرار ہوگئے ۔ خاتون زخمی۔ ملزمان موٹر سائیکل پر جوس لینے کے لئے بہانے آئے نورکوٹ محلہ نٹھر میں ثریا بیبی زوجہ ارشاد کی دکان پر دو ملزمان جو س لینے کے بہانے آئے ایک نے موٹر سائیکل کو سٹارٹ رکھا اور دوسرا دکان کے اندر داخل ہوا خاتون دکان میں اکیلی تھی جسے جوس لینے کا کہہ کر ملزم نے اس کے کانوں سے زور سے جھٹکا دے کر سونے کی قیمتی بالیاں اتار کر فرار ہوگئے اس واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی۔