نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

Jun 19, 2018

اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ کے نواح میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کردیانوجوان نماز عید ادا کرنے کے بعد مسجد سے نکل کر گھر جارہا تھا، بتایا گیاہے کہ قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے دیہات کوڑے جوڑے کا رہائشی عباس عیدکی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلا اور گھرکی طرف چل پڑا کہ دو نامعلوم ملزمان نے اس پر فائر نگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں عباس شدید زخمی ہو گیا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے زخمی نوجوان کو ہسپتا ل منتقل کر یا گیا و اقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم مو قع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں