ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) ہڑ پہ ریلوے سٹیشن پر گزشتہ شام پونے 6بجے لاہور سے کراچی جانے والی جناح ایکسپریس ٹرین کے رسیٹورنٹ بوگی کے کچن میں گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے سبب ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی ۔اور متا ثرہ بوگی کو ہنگامی بنیادوں پر مسافروں اور دیہاتیوںنے دوسری بوگیوں سے الگ کر دیا لیکن آگ کے شعلے بھڑکتے رہے اس دوران 1122فائر بر گیڈ کی چار گاڑیوں نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور بوگی ریسٹورنٹ جل کر تباہ ہو گئی ریلوے حکام،ریلوے پولیس،ہڑ پہ پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے مو قع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ریلوے حکام نے انکوائری کے بعد غفلت کے مر تکب ریلوے کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کاحکم دے دیا ہے۔
ہڑپہ: جناح ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
Jun 19, 2019