لاہور(اپنے نامہ نگار سے)۔ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے تین خواتین کو تیزاب پھینک کر قتل کرنے والے مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کردئیے ۔ مجرم کو صبح ساڑھے پانچ بجے کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ نے 2012 میں مجرم اشرف کی اپیل خارج کی۔سپریم کورٹ نے بھی سزا بحال رکھی۔