لاہور(کلچرل رپورٹر)فنکاربرادری نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان گلوکار کامران کامی کاسرکاری سطح پر علاج کرائے ۔واضح رہے کہ کامران کامی کینسر جیسے موزی مرض کاشکار ہیںاورانہیں جناح ہسپتال میںداخل کرایا گیا ہے۔ وہ اس وقت تشویش ناک حالت میں ہیں اور انکے حالات اجازت نہیںدیتے کہ وہ اتنامہنگاعلاج کرا سکیں۔ گلوکار کی علالت کے باعث انکی فیملی کومالی مشکلات کاسامنا ہے۔ فنکاروںنے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کامران کامی کے علاج کیلئے اقدامات کریں تاکہ انکی زندگی بچ سکے۔