لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کی گئی۔ ایک اور گواہ نے گلوکار علی ظفر کے حق میں بیان دیتے ہوئے میشا شفیع کے الزامات کو سازش قرار دے دیا ۔ آرٹ اور فلم مینجمنٹ کمپنی کے نمائندے رضوان رائیس خان نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں بیان ریکارڈ ہوا ۔علی ظفر کے گواہ رضوان رائیس خان کا کہنا تھا گلوکارہ میشا شفیع نے سازش کے تحت گلوکار علی ظفر پر الزام لگایا جھوٹے الزامات کا مقصد علی ظفر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا میشا شفیع کے الزامات سے علی ظفر کے بین الاقوامی کمپنیوں سے فلم ، گانے اور کنسرٹس کے معاہدے منسوخ ہو گئے۔ گواہ نے کہا میشا شفیع جھوٹی عورت جبکہ علی ظفر باکردار انسان ہیں عدالت نے مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی ہے۔
گلوکارہ میشا شفیع ہتک عزت کیس‘ایک اور گواہ نے علی ظفر کے حق میں بیان دیدیا
Jun 19, 2019