کسی ملک کیخلاف جنگ نہیں چھیڑیں گے: ایرانی صدر

تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی ریاست کیخلاف جنگ نہیں چھیڑے گا۔منگل کو سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہونیوالے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کسی ریاست یا ملک کیخلاف جنگ نہیں چھیڑا گا۔ دوسری جانب یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کی رابطہ کار فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یمن، شام اور دیگر علاقوں میں ایران کی مداخلتیں غیر مثبت ہیں۔موگرینی نے ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے پر یورپی یونین کی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت حالات کو پرسکون بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔موگرینی نے کہا کہ ابھی تک ایران نے ہماری توقعات کے مطابق جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی آئندہ رپورٹ کا انتظار ہے۔

ای پیپر دی نیشن